ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : قتل کے ملزمین نے کیا پولیس ٹیم پر حملہ - فائرنگ اور گرفتاری کے دووران 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

منگلورو : قتل کے ملزمین نے کیا پولیس ٹیم پر حملہ - فائرنگ اور گرفتاری کے دووران 3 پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی

Sun, 12 Jun 2022 13:53:29    S.O. News Service

منگلورو ،12؍ جون (ایس او نیوز)  پانمبور پولیس اسٹیشن کے حدود میں حال ہی میں ہوئے بائکمپاڈی کے راوڈی شیٹر راجو عرف راگھویندرا عرف روی راج کے قتل میں ملوث ملزمین کو گرفتار کرنے کے لئے جب پولیس ٹیم پہنچی تو مبینہ طور پر  اس کیس کے کلیدی  ملزمین نے پولیس پر حملہ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ جس کے بعد پولیس نے ملزمین پر فائرنگ کی اور انہیں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ اس دوران دو ملزمین اور تین پولیس والے زخمی ہوگئے ۔
    
ذرائع سے ملی اطلاع  کے مطابق راگھویندرا کے قتل میں ملوث کلیدی ملزمین ارجن اور منوج کے علاوہ ان کے دیگر ساتھی مُلکی مضافات کے ایک مکان میں چھپے ہونے کا پتہ چلنے پر ان روپوش ملزمین  کو گرفتار کرنے کے مقصد سے انسپکٹر مہیش پرساد کی قیادت میں ایک ٹیم  متعلقہ مقام پر پہنچی ۔ اس دوران  ملزمین نے پولیس ٹیم پر تلواروں سے حملہ کیا جس میں سب انسپکٹر راجیندرا ، اے ایس آئی ڈیوڈ اور ہیڈ کانسٹیبل سدھیر پجاری زخمی ہوگئے ۔ بدلتی صورتحال دیکھ کر انسپکٹر مہیش پرساد نے ملزمین پر فائرنگ کی جس میں ارجن اور منوج کی ٹانگ زخمی ہوگئی اور ان دونوں کو پھر سے گرفتار کر لیا گیا ۔ زخمی پولیس اہلکاروں اور ملزمین کو علاج کے لئے پرائیویٹ ہاسپٹل میں داخل کیا گیا ہے ۔ 


Share: